۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ حکومت کو اس جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی کہ جب آئین تمام مذاہب کو اپنی رسومات کی ادائیگی کی مکمل اجازت فراہم کرتا ہے تو مجالس و جلوس پر مقدمات کا اندراج کس قانون کے تحت کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں امن و امان کی صورتحال پر جنرل ڈسکشن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے ایوان کی توجہ عزاداران سید الشہداء کیخلاف جاری اقدامات کی جانب مبذول کروائی۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں، بانیان مجالس و جلوس اور ذاکرین پر جھوٹے مقدمات کے اندراج باعث تشویش ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے ایک تین سالہ معصوم بچے پر بھی گھر میں مجلس منعقد کرنے پر ایف آئی آر درج کر دی گئی جو انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔

زہرا نقوی نے کہا کہ حکومت کو اس جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی کہ جب آئین تمام مذاہب کو اپنی رسومات کی ادائیگی کی مکمل اجازت فراہم کرتا ہے تو مجالس و جلوس پر مقدمات کا اندراج کس قانون کے تحت کیا جا رہا ہے۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .